ساری تو (Sary-Too) پہاڑی سلسلے کو اصل میں کرغز زبان میں ”پیلے پہاڑ“ کہا گیا، لیکن اس کے نمایاں اور شوخ رنگوں والے منظرنامے کے باعث ”قوسِ قزح کے پہاڑ“ زیادہ موزوں نام ہے۔ رنگ برنگے کیک کی تہوں سے مشابہ ان پہاڑوں میں قدرتی رنگوں کی دلکش جھلک دکھائی دیتی ہے، جن میں پکی مٹی جیسا سرخی مائل بھورا، فیروزی، سنگِ زرد جیسا پیلا، زمردی سبز، ریتیلا، سیاہ اور جامنی شامل ہیں۔
یہ پہاڑ لاکھوں سال پہلے قدیم سرماتی سمندر کی تہہ سے بنے۔ سطح پر کھل کر سامنے آنے والی چٹانوں کے تکسیدی عمل سے گزرنے کے نتیجے میں وہ دلکش رنگ پیدا ہوئے جو آج نظر آتے ہیں۔ یہاں بکثرت رکازات ملتے ہیں، جن میں ہیٹروڈونٹ قسم کے نرم تن جانوروں کے خول اور ماقبل تاریخ کے پودوں کی باقیات شامل ہیں۔ اسی لیے مقامی لوگ ساری تو کے پہاڑوں کو پیار سے ”سیپیوں کا پہاڑ“ کہتے ہیں۔





