بیش تاش نیشنل پارک ان لوگوں کی پسندیدہ جگہ ہے جو شہری زندگی سے کچھ وقت دور رہ کر کرغزستان کی قدرتی خوب صورتی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ تالاس کے دلکش علاقے میں واقع یہ قومی پارک سیاحوں کو اپنے متنوع قدرتی مناظر، بھرپور نباتات و جنگلی حیات اور دلچسپ ثقافتی تاریخ کو جاننے کی دعوت دیتا ہے۔ فرحت بخش پیدل سفر اور پُرسکون کیمپنگ سے لے کر جنگلی جانوروں کے مشاہدے اور پرندوں کی فوٹوگرافی تک، بیش تاش یادگار تجربات فراہم کرتا ہے۔
مہم جوئی کے شوقین افراد پارک کی پگڈنڈیوں پر پیدل سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جہاں مختلف سطح کی مہارت رکھنے والوں کے لیے راستے موجود ہیں۔ بیش تاش ٹریک (Besh Tash trek) اور سائبیرین آئی بیکس ٹریک (Siberian ibex trek) مقبول راستے ہیں۔ پہلے راستے پر دلکش نظارے اور متنوع ماحولیاتی نظام دیکھنے کو ملتے ہیں، جبکہ دوسرا دور افتادہ پہاڑی علاقوں تک لے جاتا ہے، جہاں جنگلی پہاڑی بکریوں کی جھلک مل سکتی ہے۔
سکون کے متلاشی افراد کے لیے بیش تاش نیشنل پارک کیمپنگ کا موزوں مقام ہے۔ اس کے دلکش ماحول میں خیمہ زن سیاح فطرت کی قربت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جہاں ندیوں کی کل کل اور آبشاروں کی آوازیں سکون بخشتی ہیں۔
پارک کی بھرپور جنگلی حیات خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔ یہاں نایاب جانور بھی پائے جاتے ہیں، جن میں کم ہی دکھائی دینے والا برفانی چیتا شامل ہے۔ پرندوں کے شوقین افراد یہاں 70 سے زیادہ انواع کے پرندے دیکھ کر خوش ہوں گے۔
بیش تاش نیشنل پارک قدرتی مناظر کے ساتھ ثقافتی ورثے سے بھی مالا مال ہے۔ تاریخی اہمیت کے حامل تالاس کے علاقے میں واقع اس پارک میں ایسے عجائب گھر اور اہم مقامات ہیں جو کرغزستان کے بھرپور ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔
بیش تاش نیشنل پارک کے حسن سے لطف اندوز ہوں، جہاں متنوع قدرتی مناظر، پھلتی پھولتی جنگلی حیات اور رنگارنگ ثقافتی ورثہ یکجا ہیں۔ مہم جوئی کے جذبے کے ساتھ ایسے سفر پر نکلیں جس کی یادیں عمر بھر آپ کے ساتھ رہیں۔





